پی ٹی آئی کا فوج کیخلاف زبان استعمال کرنا پاکستان دشمنی ہے، وزیر دفاع
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت اور اس کے بیرونِ ملک عناصر نامناسب زبان استعمال کرتے ہوئے ملکی افواج و شہداء کی قربانیوں کو نظرانداز کر رہے ہیں ۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پیٰ کی رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت اور عہدیداران نے جو رویہ اپنایا ہے وہ سیاسی شائستگی کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بعض رہنما اور عہدیدار سوشل میڈیا پر کھلے عام گالیاں دیتے ہیں، پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت، خواہ وہ جیل سے باہر ہو، پارلیمنٹ میں ہو یا باہر، سب کا طرزِ گفتگو یکساں طور پر غیر شائستہ ہے۔ پی ٹی آئی کے وہ عناصر جو بیرونِ ملک بیٹھے ہیں، وہ بھی انتہائی سخت اور غیر ذمہ دارانہ زبان استعمال کرتے ہیں۔ اگرچہ وہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں، مگر عملی طور پر دونوں ایک ہی بیانیہ اور نامناسب زبان کو فروغ دیتے ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ افراد اور اداروں کے بارے میں اس قسم کی زبا...